حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،حاجی فیاض خان 149

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،حاجی فیاض خان

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،حاجی فیاض خان

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے) 12 ربیع الاول کا دن تمام امت مسلمہ کیلئے ایک اہم دن ہے۔ اس دن ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اور وفات ہوئی تھی۔ ملک بھر کی طرح ضلع مردان میں بھی 12 ربیع الاول کا دن عقیدت اور احترام سے منایا گیا اس سلسلے میں جمعیت علماءپاکستان اور فدایان ختم نبوت کے زیراہتمام مردان میں عظیم الشان جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جلوس نکالی گئی

جس کی قیادت جمعیت علماءپاکستان خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،فدایان ختم نبوت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ قاضی شاہ روم باچہ،جے یو پی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری مفتی عبدالوکیل اعوان قادری،سرپرست علامہ فضل منان قادری،سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر،ضلع مردان کے صدر مفتی ولی اللہ قادری،مولانا طاہر رضوی،خواجہ شیرزمان،مفتی محمد زادہ،عارف بابو،مولانا سیدارشد باچہ،پیر گوہر علی،مولانا یوسف لالاجی،انصارالابرار،
مرکزی تنظیم تاجران مردان کے صدر ظاہر شاہ،۔۔ضیاء خان،صاحبزادہ،خان زیب، ملک اعظم،انورزیاد ودیگر قائدین کررہے تھے جلوس پارہوتی

کلپانی پل سے روانہ ہوکر کچہری چوک پہنچ کر جہاں پر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس جلسہ میں تبدیل ہوا جلوس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کثیرتعداد میں شہریوں سمیت اساتذہ بھی شریک تھے راستے میں تاجر تنظیموں،دوکانداروں نے میلاد جلوس کا پرتپاک استقبال کیا بازار شہدان کے صدر حافظ محمد نعیم ماموتحیل،سرفراز گنج بازار کے صدر شاہ جہان،شاہین مارکیٹ کے بہادرشیر اور ان کی تمام کابینہ نے جلوس کا زبردست استقبال کیا اور جلوس پر گل پاشی کی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شرکاء سے جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،فدایان ختم نبوت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ قاضی شاہ روم باچہ،مفتی عبدالوکیل اعوان قادری،قاری عبدالہادی

ظہیر،مولانا عمرواحد ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ دستور انسانیت ہے اسلام نے دنیا کو تہزیب ،انسانی اداروں کا ادراک دیا آج اگر مسلمان ممالک متحد ہوجائیں تو کسی کو توہین رسالت کی جرآت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے عالم کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے اس لیے ہم سب کو ان کے سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونا ہوگا مقررین نے کہا کہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ ہم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسوہ حسنہ سے نوجوانوں کو روشناس کرائیں اور ان پر عمل کی طرف

نوجوان نسل کو راغب کریں تاکہ وہ ایک عملی مسلمان کے طور پر دنیا میں ایک مسلم سفیر بن کر جاسکیں مقررین نے مزید کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور آخری سانس تک اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منائیں گے صوبائی صدر فیاض خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مردان کی طرف سے کیئے گئے بہترین اورکامیاب سیکورٹی ودیگر انتظامات پر میں کمشنر مردان ۔۔ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی ڈی پی اور پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی بہترین سیکورٹی حکمت عملی کی بدولت جلسہ اور جلوس میں کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں