ضلع مہمند پولیس لائن غلنئ میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ختم قرآن کا اہتمام
مہمند ( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند پولیس لائن غلنئ میں عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں ختم قرآن کا اہتمام۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر مہمند صلاح الدین کنڈی کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلنئ خالد خان نے عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں پولیس لائن غلنئ کے مسجد میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جسمیں ایس ایچ او تھانہ اپر مہمند شیرزمین خان، لائن افسر سہیل خان اور ایس آئی میر افضل خان کے علاوہ عالم دین اور پولیس جوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلنئ خالد خان نے اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی اور آخر میں تمام مہمانوں اور پولیس جوانوں کیلئے چائے کا اہتمام کیا گیا۔