ضلع مہمندمہنگائی کی طوفان نے عوام کا جینا اڑا کر رکھ دیا نہ رات کو آرام اور نہ دن کو سکوں غریب طبقہ شدید متاثر 159

ضلع مہمندمہنگائی کی طوفان نے عوام کا جینا اڑا کر رکھ دیا نہ رات کو آرام اور نہ دن کو سکوں غریب طبقہ شدید متاثر

ضلع مہمندمہنگائی کی طوفان نے عوام کا جینا اڑا کر رکھ دیا نہ رات کو آرام اور نہ دن کو سکوں غریب طبقہ شدید متاثر

مہمند ( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمندمہنگائی کی طوفان نے عوام کا جینا اڑا کر رکھ دیا نہ رات کو آرام اور نہ دن کو سکوں غریب طبقہ شدید متاثر۔ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں ظالمانہ یومیہ اضافہ برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے. دکاندار گاھکوں کے انتظار میں خوار ہورہے ہیں. جبکہ کاروبار اور یومیہ دیہاڑی نہ ہونے سے غریب لوگ بچوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء نہیں خرید سکتے.

جبکہ دوسری جانب ضلع مہمند میں ماربل کاروبار بھی ماربل مائن ٹھیکہ داروں ، فیکٹری مالکان اور گاڑی مالکان کی وجہ سے 15 ہزار مزدور شدید طور پر متاثر ہے.غریب نادار اور مزدور کار لوگوں اور ان کے گھر والوں نے بددعائیں شروع کر رکھی ہیں کہ یا پروردگارِ عالم ہم غریبوں کے حال پر رحم فرما اور ہمیں ظالم نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارا دلا دے.پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے گاڑیوں کے کرایوں میں بھی من پسند اضافہ کیا گیا ہر طرف مہنگائی کا طوفان عوام پر مسلط ہے. غریب مزدور کار سوچ رہا ہے

کہ ہم خالی ہاتھ و خالی جیب سے آٹا خرید لیں کہ گھی، چینی، چائے یا سبزی خریدیں. محنت مزدوری نہیں. عوام بھی پریشان اور دکاندار بھی پریشان ہے.جائیں تو جائیں کہاں؟؟؟عوام سوچتے سوچتے ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور ساتھ ہی نسوار کی فی پوڑی میں بھی دوگنا اضافہ ہونے سے ہر جگہ ہر وقت مہنگائی پر بحث و مباحثہ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں