مردان، ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا پولیو مہم کے حوالے سے ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ میٹنگ
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ثناء اللہ اور ایس پی آپریشن محمد قیس سمیت سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی میٹنگ میں ضلعی پولیس سربراہ نے پولیو مہم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے 2800 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پراسنیپ چیکنگ پوائنٹس،
موبائل پیٹرولنگ اور اضافی ناکہ بندیا ں بھی قائم کر دی گئی ہیں جن کی وقتاً فوقتاً خود نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جوانوں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی تلقین کریں پولیو مہم کے دوران ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ نمائش پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ والدین سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو یہ باور کرائیں کہ پولیو ویکسین کے قطرے محفوظ اور ہر قسم کے نقصان اور مانع اشیاء سے پاک ہے والدین اپنے 05سال سے کم عمر تک بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیس و پولیو ٹیموں کیساتھ اس بیماری کی تدارک میں تعاون کر کے مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔