ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی جشن عیدمیلادالبنیﷺ نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا 169

ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی جشن عیدمیلادالبنیﷺ نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی جشن عیدمیلادالبنیﷺ نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

خانیوال20اکتوبر21 (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح خانیوال میں بھی جشن عیدمیلادالبنیﷺ نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیااس سلسلہ میں ڈی پی او محمد علی وسیم اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں میلاد مصطفی چوک میں منعقدہ پرچم کشائی کی روح پرور تقریب میں شرکت کی جہاں عاشفان رسول ﷺ کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ا س موقع پر ممبران امن کمیٹی‘علماء کرام‘ڈ ی ایس پر سرکل سرکل خانیوال‘ڈی ایس پی ٹریف‘اسسٹنٹ کمشنر بختیاراسماعیل ودیگرافسران سمیت مذہبی‘سیاسی وسماجی شخصیات موجودتھیں۔

ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر ظہیرعباس شیرازی نے میلادمصطفی چوک میں پرچم کشائی کی اورملک پاکستان کی سلامتی وبقاء‘امن وامان کے لیے خصوصی دعا کی۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بنی آخرالزمان حضرت محمدﷺکی سیرت طیبہ ہمارے لیے عملی نمونہ اور ایسے آئینہ کی مانند ہے جس میں دیکھ کر ہر شخص اپنے جسم و روح‘ظاہر و باطن‘قول وعمل‘زبان ودل‘آداب و رسوم کی اصلاح اور درستگی کرکے دنیا و آخرت کی زندگی سنوار سکتے ہیں

ہر انسان کے لیے حضرت محمد ﷺ کی سیرت ہدایت کا نمونہ او رنجات کا ذریعہ ہے‘ہم قرآن او ربنی کریم ﷺ کے ارشادات کو عملی زندگی میں اپنا کرہر شعبہ زندگی میں کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ جشن ولادت مصطفی ﷺ کے سلسلے میں خانیوال پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے‘جلوسوں کی گزرگاہوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیاگیا

۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ حضور پاک ﷺ کی آمد سے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اورفسق وفجورکے شیطانی ہتھکنڈی ختم ہوگئے‘رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیراہوکر ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ممکن ہے۔بعدازاں جشن عیدمیلادالنبیﷺ کے مرکزی جلوس کا باقاعد آغازہوا‘

جلوس شہرکے مختلف راستوں سے گزراتو جلوس پر محبان رسول کی جانب سے گل پاشی کی گئی‘جلوس میں عقید ت مندوں نے پیدل‘رکشوں‘کاروں‘ٹرالیوں‘ٹرکوں اورگھوڑوں پر سوار ہوکرشرکت کی۔جلوس شہربھرکے بازاروں سے گزرمیلادمصطفی چوک اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں