قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 100

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی برائے محکمہ انتظامیہ کا اجلاس بروز جمعرات کو اسمبلی کانفرنس ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے چیٸر مین و ممبر صوباٸی اسمبلی مفتی عبیدالرحمٰن نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اعلٰی سرکاری آفسران و حکام کیلیۓ سال 2013 تا 2019 تک ایڈمنیسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام خریدی گٸی گاڑیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گٸی۔اجلاس میں ممبر صوباٸی اسمبلی شگفتہ ملک نے کمشنرز صاحبان کیلیۓ فارچونر گاڑیوں کی خریداری پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے 18 ویں ترمیم کے بعد اس طرح کے امور میں وفاقی پالیسی کو مدِنظر رکھنے پر بھی اعتراض کیا۔

جس پر چیٸر مینِ کمیٹی مفتی عبیدالرحمٰن نے محکمہ انتظامیہ کو صوباٸی پالیسی کے تحت اعلٰی حکام کیلیۓ گاڑیوں کی خریداری سے متعلق مکمل تفصیلات کمیٹی کے اگلے اجلاس میں فراہم کرنے کے احکامات جاری کیۓ۔ایم پی اے شگفتہ ملک کی درخواست پر چیٸر مین مفتی عبیدالرحمٰن نے محکمہ انتظامیہ کو اگلے کمیٹی اجلاس میں ممبران کو اس بات پر بھی بریف کرنے کے احکامات جاری کیۓ کہ کمشنروں کیلیۓ فارچونر گاڑیوں کی خریداری کیلیۓ سمری کس نے اور کن اصولوں کے تحت اگے بھیجی۔

انہوں نے محکمہ انتظامیہ کو یہ بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ سال 2013 تا 2019 تک نٸی گاڑیوں کی خریداریوں سے متعلق ایم پی اے شگفتہ ملک کے اٹھاۓ ہوۓ نکات کی روشنی میں مکمل معلومات اگلے کمیٹی اجلاس سے قبل تمام ممبران کو مطالعہ کیلیۓ ارسال کرے اور آٸندہ اجلاس میں ممبران کو موضوع بحث سے متعلق محکمہ انتظامیہ کے اختیارات اور ذمہ داریوں پر بریف بھی کرے

تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ نٸی گاڑیوں کی خریداری، الاٹمنٹ اور اسکے غلط استعمال کی صورت میں محکمہ ھٰذا کی کیا ذمہ داریاں بنتی ہے۔ انہوں نے محکمہ انتظامیہ کی گاڑیوں کی صحیح استعمال اوراعداد و شمار یقینی بنانے کیلیۓ اضلاع کی سطح پر قاٸم کردہ نگران کمیٹیوں کی فعالیت، کاروایوں اور اٹھاۓ گیۓ اقدامات سے متعلق تفصیلات پر بھی اگلے اجلاس میں ممبران کو بریف کرنے کے احکامات جاری کیۓ

چیٸر مینِ کمیٹی مفتی عبیدالرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری سب کی ذمہ داری ہے، لہٰذا قومی و سرکاری وساٸل کو صحیح معنوں میں قانون کے عین مطابق استعمال میں لاٸی جاۓ۔ انہوں نے کہا اعلٰی آفسران کو سہولیات و مراعات ضرور ملنی چاہیۓ مگر وہاں پر بھی غفلت نہ برتی جاۓ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بے قاعدگیوں کی صورت میں کمیٹی ھٰذا ضرور ایکشن لے گی اجلاس میں ممبران کمیٹی و اراکین صوبائی اسمبلی عبدالغفار، ہدایت الرحمٰن اور شگفتہ ملک شریک تھے۔ محکمہ انتظامیہ سے سیکرٹری و ایڈیشنل سیکرٹری، سیکشن آفیسر ٹرانسپورٹ و اسسٹنٹ اسٹیٹ آفیسر کے بشمول اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بھی اجلاس میں شریک ہوۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں