ایف آئی اے اسلام آباد زون کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی 135

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی

ایف آئی اے اسلام آباد زون کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ایف آئی اے اسلام آباد زون کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی بیرون ملک مقیم پاکستانی کی جائیداد جعلی پاور آف اٹارنی بنا کر قبضہ کرنے والا گرفتار. ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی ہدایات کی روشنی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کی زیر نگرانی سب انسپکٹر گلزار حسین نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم محمد ابرار ولد عبدالمجید عباسی کو گرفتار کرلیا.
ملزم نے 2018 میں بیرون ملک( انگلینڈ) میں مقیم پاکستانی شہری کی پاور آف اٹارنی جعلی طریقے سے تیار کرکے اس کی جائیداد غیر قانونی طریقے سے قبضے میں کرنے کے لیے وزارت خارجہ میں تصدیق کے لیئے پیش کی تھی. وزارت خارجہ نے پاور آف اٹارنی پے شبہ ہونے پر ایف آئی اے کو درخواست دی جس پہ انکوائری کی گئی اور ملزم پر FIR دی گئی تھی. ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں