150

مردان چیمبرآف کامرس کو ملک کی بہترین چیمبروں کے مدمقابل لانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے صدر سعودالرحمن

مردان چیمبرآف کامرس کو ملک کی بہترین چیمبروں کے مدمقابل لانے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے صدر سعودالرحمن

مردان( چیف رپورٹر نداۓ مردان)مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کو تاجربرادری کی ترقی اورخوشحالی کے لیے اور مسائل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پرعملدرآد ضروری ہے بزنس کیمونٹی کے مسائل حل کرانے کے لیے مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کاقیام عمل میں لایا گیا جس سے تاجروں کودرپیش مسائل کےحل میں مددملے گی اس سلسلے میں مردان چیمبر کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نومنتخب صدرسعودالرحمن نے کی

منعقدہ اجلاس میں سینیئرنائب صدرحاجی محمدفیاض خان ۔نائب صدرحکیم خانزادہ ۔نثارخان۔ قسمت خان کے علاوہ مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری اورضلع مردان کے صدرظاہرشاہ بھی شامل تھے صدرسعودالرحمن نے کہاکہ بیرونی تاجروں سے روابط استوارکرکے درآمد اور برآمد کویقینی بنانے کےلیے مردان کے تاجروں کودنیا میں متعارف کرائینگے انہوں نے مذیدکہا کہ تاجربرادری ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے جس کے لیے ہم اپنے صلاحیتوں کوبروۓ کار لاتے ہوۓ ہرفورم پر آوازاٹھانے کی بھرپور کوشش کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں