ٹھٹھہ انور ٹیکسٹائل مل لمیٹیڈ دھابیجی کے 400 سے زائد مزدوروں کو نکالے جانے پر مظاہرہ 163

ٹھٹھہ انور ٹیکسٹائل مل لمیٹیڈ دھابیجی کے 400 سے زائد مزدوروں کو نکالے جانے پر مظاہرہ

ٹھٹھہ انور ٹیکسٹائل مل لمیٹیڈ دھابیجی کے 400 سے زائد مزدوروں کو نکالے جانے پر مظاہرہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)انور ٹیکسٹائل مل لمیٹیڈ دھابیجی کے 400 سے زائد مزدوروں کو نکالے جانے اور انکے واجبات نہ دئے جانے کیخلاف مزدور آفتاب احمد، غلام مصطفے، جمال دین و دیگر نے فیکٹری گیٹ پر مظاہرہ کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزدوروں کا کہنا تھا کہ مل انتظامیہ نے جب سے ہمیں فیکٹری سے بےدخل کیا ہوا ہے اور ہمارے واجبات روکے ہوئے ہیں اب تک ایک ماہ سے زائد ہونے کو ہے مزدور فاقہ کشی پر آگئے ہیں عوامی نمائندوں سماجی تنظیموں سمیت لیبر ڈاریکٹر حیدرآباد اور وزیر صنعت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور نہ ہی کسی نے خبر گیری کی ہے مزودر طبقہ پریشان ہے

جبکہ مل انتظامیہ اپنے برسوں پرانے مزدوروں کو اب پہچاننے سے انکاری ہے جس فیکٹری کی بنیاد اور ترقی میں ہم مزدوروں کو خون پسینہ شامل ہو اب انہیں اسطرح نذر انداز کرنا انکے واجبات روکنا انکے بیروزگاری الاوٴنس نہ دینا حق تلفی اور ظلم کی انتہا پے متاثرہ مزدوروں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور مدد کی اپیل کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں