دارالعلوم غوثیہ نقشبندیہ نور پور میں جلسہ دستار فضیلت و محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا 131

دارالعلوم غوثیہ نقشبندیہ نور پور میں جلسہ دستار فضیلت و محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا

دارالعلوم غوثیہ نقشبندیہ نور پور میں جلسہ دستار فضیلت و محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار) دارالعلوم غوثیہ نقشبندیہ نور پور میں جلسہ دستار فضیلت و محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضور قبلہ مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے فرمائی۔ علامہ مولانا قاری عبدالحمید جلالی بانی و مہتمم ادارہ ہذا وصدرجماعت جلالیہ ضلع میرپور آزاد کشمیر کی سرپرستی میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا

جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت شیخ الحدیث قاسم فیضان سرہند و بریلی حضور قبلہ پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ صاحب مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے فرمائی۔خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قاری اظہر حسین ساجد جلالی نائب صدر جماعت جلالیہ ضلع میرپورنے فرمایا جبکہ خصوصی نعت محمد بلال قادری اور محمد وسیم مدنی نے پیش فرمائی

محفل پاک میں دارالعلوم غوثیہ نقشبندیہ نورپور کے شعبہ تجوید و قرات سے فارغ التحصیل 6طلباءکرام کی دستار بندی کی گئی اور ان کو اسناد سے نوازا گیا۔جماعت جلالیہ ضلع میرپوروسنی علماء و مشائخ کونسل اسلام گڑھ ومرکزی میلادکمیٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں