صوابی سرکل رزڑ میں مقامی پولیس، ڈی آر سی اور علاقہ مشران کی کاوشوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل
خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)رزڑ صوابی میں دونوں فریقین کے مابین کافی عرصہ سے قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی اور مزید خون خرابے کاخدشہ تھا،فریقین کے مابین راضی نامہ ہو کر پُرامن صوابی کی طرف سفر کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی رزڑ شفیع الرحمن ،ایس ایچ او کالوخان محمد فیاض ،تفتیشی آفیسر نمیر خان اور ڈی آر سی رزڑ کے ممبران حاجی ممتاز خان ترلاندی جہانزیب کاکا ڈاگئی،گل نثارشیرہ غنڈ، آیازخان شیوہ ،سہیل خان منصبدار و بہادر سید باچا دیگر مشران کی موجودگی میں تھانہ کالوخان کے مسجد میں دونوں خاندانوں کے مابین راضی نامہ ہوا
ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کا کہناتھا کہ صوابی پولیس کے گاؤں گاؤں جرگہ مہم کا مقصد شہریوں کے مابین تصفیہ طلب تنازعات کا فوری حل اور صوابی سے دشمنیوں کا ختم کرکے پرامن اور خوشحال معاشرے کا قیام عمل میں لانا ہےانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے وژن کے تحت صوابی پولیس ضلع سے قتل مقاتلے کی دشمنیوں اور دیرینہ تنازعات کے خاتمہ کے لئے متحرک ہے اور اب تک کئی خاندانوں کے مابین راضی نامے کئے جا چکے ہیں.
گاؤں گاؤں جرگہ مہم کے نہایت مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس کے تحت مشران کے تعاون سے لوگوں کے مابین بھائی چارہ قائم کرکے پُرامن صوابی کی طرف سفر کامیابی سے جاری ہے.اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتےہوئے آج بروز پیر سرکل رزڑ پولیس نے ڈی آر سی، مقامی جرگہ مشران اور علماء کرام کے تعاون سے ایک اور راضی نامہ ممکن بنادیا، اور دو فریقین: فریق اول محمد علی ،امتیاز ،اشتیاق،محمد آیاز،محمد عمران ساکنان کرنل شیر کلے اور فریق دوئم حاجی محمد آمین،ذیشان خان،حسنین خان،تیمور خان،حاجی اکبر ،شہزاد اور امر خان کے مابین راضی نامہ کیا گیا.صلح کی تقریب میں ایس ڈی پی او رزڑ شفیع الرحمٰن ،
ایس ایچ او کالوخان فیاض خان، ڈی آر سی ممبران،علمائےکرام،جرگہ مشران اور کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی، واضح رہے کہ دونوں فریقین کے مابین کافی عرصہ سے خونی دشمنی چلی آرہی تھی، تنازعہ اراضی پر ایک شخص قتل بھی کیا گیاتھا اور مزید خون خرابے کا بھی خدشہ تھامولانا عبدالول نے قرآن پاک و احادیث کے حوالے دئے اور دونوں فریقین نے آئندہ پُرامن رہنے اور بھائی بھائی
بننے کا عہد کرکے گلے ملے.ڈی ایس پی رزڑ شفیع الرحمن کی سربراہی میں ہونے والے خصوصی جرگہ میں شامل علماء کرام، ڈی آر سی ممبران اور جرگہ مشران سمیت دونوں فریقین اور دیگر شرکاء نے پولیس اور مشران کی کاوشوں کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے علاقہ سے جرائم کےخاتمے اور دیگر معاشرتی برائیوں کے تدارک سمیت علاقہ میں جاری دشمنیوں کے خاتمہ میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے اور اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا عزم کیا.