لیاقت پور یوم سیاہ کشمیر کے حوالے ایک پروقار ریلی کا انعقاد قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی نے کی 127

لیاقت پور یوم سیاہ کشمیر کے حوالے ایک پروقار ریلی کا انعقاد قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی نے کی

لیاقت پور یوم سیاہ کشمیر کے حوالے ایک پروقار ریلی کا انعقاد قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی نے کی

لیاقت پور (محمد ظفر اقبال لبانہ)یوم سیاہ کشمیر کے حوالے ایک پروقار ریلی کاانعقاد کیاگیا

جس کی قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پور راشد رفیق چوہدری نے کی ریلی میونسپل کمیٹی گراؤنڈ سے شروع ہوئی اورچوک گھنٹہ گھر سےہوتی ہوئ واپس میونسپل کمیٹی گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوئی


تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول اور کشمیری بہن بھائیوں کی جدو جہد آزادی سےیکجہتی کے لیےایک پرامن ریلی کاانعقاد کیاگیا جس کی قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی لیاقت پور راشد رفیق چوہدری نے کی ریلی میں تحصیل دارمرید حسین بڑررہ، عمران ساجد ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر 1122 لیاقت پور،.ملک محمد رفیق چنڑ سٹیشن کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122لیاقت پور،

ڈاکٹر شاہد اقبال ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور، محمود الحسن شاہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیاقت پور ،میونسپل کونسلرخالدخان راشد خاں،سٹی صدرپیپلزپارٹی جام جاوید لاڑ،ڈاکٹرسرفرازاکرم ریسکیو 1122،غلام فریدریسکیو1122 چوہدری عمران اشفاق بگا،نعمان رشید شاکر،جام سرفراز،غلام محمد مہر،علی منصور،جام بخت اقبال لاڑ، کے علاوہ،طلباء،میڈیا نمائندگان

،سول سوسائٹی،مرکزی انجمن تاجران،شہریوں نے بھرپور شرکت کی شرکاء نے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے لیے بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے شرکاء کےکشمیر بنے گا پاکستان کے بلند شگاف نعروں سے فضاگونج اٹھی ریلی کے شرکاء سے چیئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چوہدری،

ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور ڈاکٹر شاہداقبال،ریسکیواینڈسیفٹی آفیسر ریسکیو 1122لیاقت پور عمران ساجد ودیگر نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں