مہمند۔ خسرہ اور روبیلا بیماری سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے مقامی میڈیا نمائندوں کے ساتھ نشست ڈی ایچ او 160

مہمند۔ خسرہ اور روبیلا بیماری سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے مقامی میڈیا نمائندوں کے ساتھ نشست ڈی ایچ او

مہمند۔ خسرہ اور روبیلا بیماری سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے مقامی میڈیا نمائندوں کے ساتھ نشست ڈی ایچ او

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)خسرہ اور روبیلا بیماری سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے ڈی ایچ او مہمند ودیگر صحت عملہ کے ہمراہ مقامی میڈیا نمائندوں کے ساتھ نشست۔مذکورہ مہم کے دوران ضلع بھر میں 9 ماہ سے اوپر اور15 سال سے کم عمر تقریبا 253545 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں۔مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گا۔قومی مشران، علماء کرام، اساتذہ اور میڈیا سمیت عوام اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پورا تعاون کریں۔نشست میں ڈی ایچ او رفیق حیات کا اظہار خیال،
ملک بھر کے دوسرے حصوں کی طرح آئندہ 15 سے 27 نومبر تک خسرہ اور روبیلا بیماری سے بچاؤ کی قومی مہم کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔جن کے حوالے سے ڈی ایچ او مہمند رفیق حیات نے دیگر ساتھیوں FSMO پرویز خان اور ڈاکٹر یونس کے ہمراہ مہمند پریس کلب میں مقامی میڈیا کے ساتھ ایک نشست کی۔اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ بیک وقت انڈیا اور پاکستان میں شروع ہوگا۔جن کے تحت خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لئے ضلع بھر میں تقریبا 253545 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیں گے۔

جس میں 28 فیکس، 4 موبائل اور 153 ٹیمیں مختلف عوامی مقامات پر تعینات ہونگے۔جبکہ مختلف مقامات میں ریسکیو ٹیمیں بھی موجود رہے گا۔جوکہ ایمرجنسی کے صورت میں فوری تعاون فراہم کرینگے۔ڈی ایچ او سمیت دیگر ساتھیوں نے بتایا کہ پہلے سے خسرہ کے ٹیکہ جات لگوانے والے بچوں کو بھی ٹیکے لگائیں گے۔جس میں دوبارہ بھی کوئی خطرہ یا نقصان نہیں۔جبکہ بچوں کو ٹیکہ کے صورت میں ایک فیصد بخار وغیرہ ہوسکتا ہے۔جس کی صورت میں والدین کو پریشانی کی ضرورت نہیں

۔ٹیکہ جات لگانے اور مہم کے حوالے سے مرحلہ وار اہلکاروں کو ٹریننگ جاری ہیں۔ڈی ایچ او رفیق حیات نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے بھر پور تعاون کی اپیل کی۔اور بتایا کہ مذکورہ مہم محکمہ صحت WHO اور یونیسف کے تعاون سے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں