وزیراعظم سے ملاقات میں ایک عالم نے وفاقی وزیر کی طرف اشارہ کرکے شکوہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں ایک عالم نے وفاقی وزیر کی طرف اشارہ کرکے شکوہ کیا
وزیراعظم سے علما و مشائخ کی ملاقات کے دوران علمائے کرام نے مذہبی معاملات میں بعض وفاقی وزرا کی مداخلت پر اعتراض اٹھادیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایک وزیر کے بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا۔ علمائے کرام نے مؤقف اپنایا کہ حساس مذہبی معاملات ہوں تو وزرا محتاط بیانات دیا کریں۔
ذرائع کے مطابق ایک عالم نے ایک وفاقی وزیر کی طرف اشارہ کرکے وزیراعظم سے شکوہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اس وفاقی وزیر نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا البتہ انہوں نے ملاقات کے بعد شیڈول پریس کانفرنس نہیں کی۔
علماء کے اعتراض کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں طے شدہ پریس کانفرنس وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور فواد چوہدری نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی اور روانہ ہوگئے تھے۔
وزیراعظم کی علماء کرام سے ملاقات بہت اچھی رہی
علماء کرام اور مشائخ کے ساتھ مل کر علامیہ تیار کیا جا رہا ہے
نور الحق قادری بیان دیں گے کچھ دیر بعد pic.twitter.com/KuBJfOHA4M
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) October 30, 2021
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے علما و مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی بنا دی گئی، وزیراعظم نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔
نورالحق قادری نے کہا کہ کمیٹی حکومت اور ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کرے گی، وزیراعظم عمران خان ہر بحران سے نکلنا جانتے ہیں، وزیراعظم کی باڈی لینگویج میں ہمیشہ سکون ہوتا ہے، وزیراعظم پر امید ہیں جلد کوئی راستہ نکلے گا، رٹ کی بحالی کے لیے ریاست کا اپنا مؤقف ہے، پولیس کے شہداء کے ساتھ ہیں۔