ٹھٹھہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دھابیجی میں استقبالیہ کیمپ سے خطاب
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دھابیجی میں استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت چور مچائے شور کے مثل چل رہی ہے پنجاب میں آٹا 55 روپے کلو اور سندھ میں 80 روپے کلو ہے جو شرم میں ڈوب مرنے کا مقام ہے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر ریلیاں نکال کر اپنے آپکو سہارا دینے کی کوشش میں لگی ہوئ ہے لیکن عوام جاگ چکی ہے اب ان چوروں کا احتساب ہوگا اور عوام انہیں جیل بھیجے گی
سندھ کے ساحلی علاقوں میں پینے کا پانی نہی یہاں لوگ جانوروں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں اور پیپلزپارٹی بندر بانٹ میں لگی ہوئی ہے یہاں کی زمینوں کو کبھی ٹپی تو کبھی علی حسن کو تحفے میں دے دی جاتی ہے اب ایسا نہی ہوگا یہاں کی زمینوں پر صرف یہاں کے جدی پشتی لوگوں کا حق ہے اب ٹھٹھہ کا نمائمدہ ٹھٹھہ سے گھوڑا باری کا نمائندہ گھوڑا باری سے ہوگا ٹھٹھہ میں ہمارے پارٹی کارکنان کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم ان لوٹیروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اب تمہارے دن نہی رہیں گے
سندھ میں تحریک انصاف مظبوط ہوتی جارہی ہے جلد سندھ میں بھی ہماری حکومت ہوگی اس موقع پر ضلعی صدر ارسلان خان بروہی، لیڈیز ونگ صدر شہناز بلوچ، ریجنل حیدرآباد صدر امین اللہ موسی خیل، کمانڈر ونگ ر کیو حاکم، ایم پی اے عطاء اللہ خان، یوتھ ونگ صدر اسامہ یوسف زئ دھابیجی رہنماوں امتیاز اعوان، حبدار علی شاہ و دیگر موجود تھے