ٹھٹھہ جامعہ الدراسات اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں عظیم الشان محفل حسن قرآت منعقد 210

ٹھٹھہ جامعہ الدراسات اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں عظیم الشان محفل حسن قرآت منعقد

ٹھٹھہ جامعہ الدراسات اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں عظیم الشان محفل حسن قرآت منعقد

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)جامعہ الدراسات اسلامیہ گلشن اقبال کراچی میں عظیم الشان محفل حسن قرآت الشیخ مفتی یوسف کشمیری کی سرپرستی میں منعقد ہوئ جہاں پاکستان سمیت مصر کے قراء نے کلام پاک کا محصور کن انداز اور سحر انگیز آواز میں قرآت کرکے شریک ہزاروں سامعین کو محظوظ کیا اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی مجود رہی شرکاء محفل کو انتظامیہ کے جانب سے کھانے پانی اور کجھوروں سے ضیافت کی گئ تلاوت کلام پاک کا قرآت میں آغاز پاکستانی معروف قاری سید انوارلحسن شاہ سے ہوا

جنکے بعد پاکستان سے ہی دوسرے معروف قاری محمد ابراہیم کانسی نے قرآت کی بعد ازاں مصر سے آئے ہوئ قاری محمد احمد الفرحاتی نے قرآت کرکے انداز مصر کی یاد تازہ کی جنکے بعد پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے جماعت اہلحدیث رہنماء اور معروف قاری عبدالسلام عزیزی نے قرآن کے سمندر میں غوطہ زن ہوکر ولولہ انگیز انداز میں سترہ قرآت قوانین کے تحت لمبی سانس میں قرآت کرکے محفل حسن قرآت کو اپنے نام کیا

آخر میں انہوں نے حرم شریف کے مختلف اماموں کی آواز میں بھی تلاوت کی مصر سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور عظیم قاری عٙمرو الدماریسی نے قرآن کریم کی مختلف آیاتوں کی مصری انداز میں قرآت کرکے محفل کو گرمائے رکھا اور انہی کی دعاء سے محفل حسن قرآت کا اختتام ہوا دوران قرآت پنجاب کے معروف اہلحدیث عالم مولانا منظور کی آمد ہوئ جسکا شاندار استقبال کیا گیا محفل حسن قرآت میں ضلع ٹھٹھہ سے مولانا ارسلان کی قیادت میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں