سنگجانی بیوروچیف میٹروواچ کی ایس پی گولڑہ شریف سرکل ڈی ایس پی منور علی مہر سے خصوصی ملاقات
سنگجانی (بیورو رپورٹ)روزنامہ میٹروواچ بیوروچیف سنگجانی قاسم جمشید میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی ایس پی گولڑہ شریف سرکل ڈی ایس پی منور علی مہر سے خصوصی ملاقات
ڈی ایس پی منور علی مہر نے روزنامہ میٹرو واچ کے بیوروچیف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گولڑہ شریف سرکل میں اور میری ٹیم کی سربراہی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ڈی ۔ایس پی منور علی مہر صحافیوں کو بتایا کہ گولڑہ شریف سرکل کے نواحی علاقوں میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس گشت کو بڑھا دیا گیا ہے،جس کی بدولت جرائم کی شرح میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور بہت جلد علاقے میں سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کر دیا جائے گا
میری تمام تر توجہ جرائم کو کنٹرول کرنے اور علاقے میں امن امان کی فضا برقرار رکھنے پر مرکوز ہے جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جرائم پیشہ افرادکے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، منشیات فروشوں اور برائی کے اڈوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی، جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، جھوٹی درخواست دینے والوں اور عادی درخواست بازوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ڈی ایس پی منور علی مہر نے مزید کہا کہ مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، عوام کے لئے میرے آفس کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید شکنجہ سخت کیا جائے گا خاص کر 26 نمبر چونگی ترنول اور سنگجانی کے علاقے یہاں پر انشاءاللہ خصوصی آپریشن کیے جائیں گے اور جا رہا ہے پیشہ افراد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ترنول کے صحافیوں کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والے واقعہ کو خود اپنی نگرانی میں دیکھ رہا ہوں انشاء اللہ بہت جلد ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اپنی ٹیم کے ہمراہ سر توڑ کوشش کر رہا ہوں خاص کر گولڑہ شریف سرکل کو جرائم سے پاک کر دوں پولیس فورس جوائن کرنے سے پہلے میں نے معاشرے کو برائی اور جرائم سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔الحمدللہ پولیس نے ہر خاص و عام کو انصاف فراہم کرنے کو اپنا مرکزی نقطہ بنایا
۔آئی جی اسلام آباد کے وژن کے مطابق انصاف کی فراہمی اسلام آباد پولیس کے اہم اہداف میں شامل ہے۔انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے سے بہت کچھ بدل سکتا ہے۔ پولیس جیسے اہم ادارے کی بہتری کا انحصار اچھے افسروں پر ہے۔ چنانچہ آئی جی اسلام آباد اس وقت اسلام آباد بھر پر موثر انداز میں نظریں رکھے ہوئے ہیں۔ چنانچہ یہاں پولیس ڈھانچے کو مثالی بنانے اور عام شہریوں کے جان مال کے تحفظ کے لئے بہتر سے بہترین افسران کا تقرر کیا گیا اور اور خوب سے خوب تر کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اسلام آباد گولڑہ شریف سرکل ملحقہ علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا اور خاص طور پر کلاشن کوف کلچر کے خاتمے اور اس کلچر کے نتیجہ میں منشیات فروشوں لٹیروں بدمعاشوں اور خاص طور پر قبضہ گروپوں کے نیٹ ورک کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہےگولڑہ شریف سرکل میں جرائم پیش افراد کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں انہیں تلخ صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے
گولڑہ شریف سرکل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں قبضہ مافیا ایک خوفناک منفی طاقت ہے جو سیاسی مذہبی اور انتظامیہ کے بعض لالچی عناصر سمیت بہت سے دوسرے مؤثر حلقوں کا تعاون بھی حاصل کر لیتا ہے اور ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ پولیس حکام اس کے سامنے بے بس ہو جائیں گولڑاشریف سرکل سنگجانی 26 نمبر چونگی ترنول غیر مقامی افراد کی رجسٹریشن یقینی طور پر اس طرف بھی توجہ دی جائے گی ۔ شریف شہریوں سے زندگی بھر کی کمائی کو لوٹنا بھی اب عام ہو چکا ہے ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔گولڑہ شریف سرکل جرائم پیشہ سرگرمیوں میں شامل اور اشتہاریوں کوقانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔کوئی با اثر شخص یا افسر قبضہ گروپوں کی حمایت کرے تو اسکے خلاف کارروائی کریں گے