خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر صدارت میں سرکل میا ں چنوں کی کرائم میٹنگ کا انعقادہ
خانیوال 01نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کی زیر صدارت سرکل میا ں چنوں کی کرائم میٹنگ کا انعقادہوا جس میں ایس ڈی پی او میاں چنوں اللہ یارسیفی‘ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے دوران میٹنگ کرائم کی صورتحال اورفرداً فرداً تھانہ وائز تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہا کہ مجرمان اشتہاریو ں‘جرائم پیشہ افراد‘منشیات فروشوں‘ناجائز اسلحہ مافیا اور دیگر جرائم کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے
گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔انہو ں نے کہاکہ زیر تفتیش سنگین مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پریکسو کریں‘کسی بھی جرم کی اطلا ع پر ایس ایچ اوز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے‘جرائم کے سراغ کے لیے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ کریں اورمقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال اورعزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے لہذا تمام پولیس افسران عوامی خدمت سے سرشارہوکر قانون کے نفاذ کویقینی بنائیں‘
لوگوں کیساتھ مہذب اور شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کے مسائل غور سے سنیں۔انہو ں نے کہاکہ امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے‘ بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے‘
فرائض میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہو ں نے ایس ایچ اوز کو سختی سے تنبیہہ کرتے ہوئے کہاکہ تھانوں میں ماحول کو عوام دوست بنائیں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ڈی پی او نے متعدد پولیس افسران کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسسز بھی جاری کیے۔