اسلام آباد فیٹف کے امتیازی سلوک کیخلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف میں جائےسابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک 129

اسلام آباد فیٹف کے امتیازی سلوک کیخلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف میں جائےسابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد فیٹف کے امتیازی سلوک کیخلاف پاکستان عالمی عدالت انصاف میں جائےسابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی سردار طیب خان)پاکستان فیٹف کے امتیازی سلوک کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائ وزیراعظم وزارت قانون و خارجہ کو فیٹف کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کی احکامات جاری کریں، فیٹف کی جانب سے پاکستان کو مسلسل نشانہ بنانے پر پوری قوم کو انتہائی تشویش ہے، فیٹف کیوجہ سے نہ صرف پاکستانی معیشت بلکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، رحمان ملک

جون 2018 سے فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے، ہر اجلاس میں فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے کچھ دشمن ممالک فیٹف کو مذموم مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں پاکستان نے فیٹف کے 88 فیصد سے زیادہ مطالبات پر تعمیل کیا ہوا ہے عدم تعمیل کے باوجود دوسرے کئی ممالک کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے

امریکہ کا 22.5%، فرانس 25%، اسرائیل 12.5%، اور جاپان کا 27.5% عدم تعمیل ہے، بھارت فیٹف کی طرف سے دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے پاکستان کو یہ جاننے کا حق ہے کہ پاکستان کے خلاف یہ امتیازی سلوک کیوں ہے،امریکہ کو بطور شکایت کنندہ کیسے قبول کیا جا سکتا ہے جو خود 22.5 فیصد فیٹف کی تعمیل نہیں کر رہا ہ امتیازی سلوک کیخلاف پاکستان کو جارحانہ پالیسی اختیار کرنا چائیے، رحمان ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں