مقتول ناظم جوکھیو سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت نماز جنازہ کے بعد مسلسل تا تحریر نیوز دھرنا جاری 164

مقتول ناظم جوکھیو سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت نماز جنازہ کے بعد مسلسل تا تحریر نیوز دھرنا جاری

مقتول ناظم جوکھیو سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت نماز جنازہ کے بعد مسلسل تا تحریر نیوز دھرنا جاری

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)مقتول ناظم جوکھیو سپرد خاک نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت نماز جنازہ کے بعد مسلسل تا تحریر نیوز دھرنا جاری مقتول کی والدہ بیوہ بچوں سمیت بڑی تعداد میں خواتین و مردوں نے نیشنل ہائ وے ٹھٹھہ/ کراچی بند کرکے دھرنا دیا ہوا ہے

نماز جنازہ میں ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اخلاق اور عاجزی سب سے بڑا مقام ہے قوم کا سردار ہی قوم کا خادم نوکر ہوتا ہے اگر اسطرح ظالمانہ رویہ اور دہشت اپنی رعایا سے رکھی جائے گی تو پھر بغاوت ہوجاتی ہے مذکورہ ایم پی اے جام اویس گہرام جوکھیو کی اس مکروہ اور ظالمانہ قدم کی شدید مذمت کرتا ہوں پیپلزپارٹی سینیٹر سسئ پلیجو نے اپنے مذمتی بیان میں متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث سیاسی لوگوں کے عمل کی مذمت کی ہے سسئ پلیجو کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ کے نوٹس پر سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار ہونا ناگزیر ہوچکا ہے

سندھ کی بیٹی ام رباب چانڈیو نے بھی مقتول ناظم جوکھیو کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کی وہ آج مہڑ سے تعزیت کرنے دھابیجی پہنچ رہی ہے دوسری جانب مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء و برادری کے مرد و خواتین نے نیشنل ہائ وے بلاک کرکے دھرنا جاری رکھا ہوا ہے اس دوران پیپلزپارٹی ایم پی اے ساجد جوکھیو، راجہ رزاق، سیلم بلوچ سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور ایس یو پی کے رہنماء زین شاہ بھی دھرنے کے شرکاء اظہار ہمدردی کرتے رہے مظاہرین کا درینہ مطالبہ تھا

کہ ایف آئ آر میں مزید دفعات شامل اور جام عبدالکریم جوکھیو کا نام بھی درج کیا جائے اور قاتل ایم پی اے جام اویس گہرام جوکھیو نیاز سالار جوکھیو احمد شورو کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا شرکاء دھرنا سرداری نظام اور وڈیرہ شاہی نامنظور کے نعرے بھی لگاتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں