اسلام آباد *ایف آئ اے پی او سکواڈ کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری 108

اسلام آباد *ایف آئ اے پی او سکواڈ کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد *ایف آئ اے پی او سکواڈ کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ایف آئ اے پی او (PO) سکواڈ کا اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری مورخہ 04۔11۔2021 کو انچارج پی او سکواڈ سب انسپکٹر کاشف محمود کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی۔ایف آئ اے پی او سکواڈ نے ضلع چکوال میں کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم حامد الطاف ولد الطاف حسین کو گرفتار کر لیا۔گرفتار اشتہاری ملزم انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کو امیگریشن فراڈ کی تحقیقات میں مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے حوالات ایف آئ اے اسلام آباد زون منتقل کر دیا گیا۔

آئندہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی۔ایف آئ اے پی او سکواڈ حال ہی میں ڈاریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا۔ ڈاریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون کی جانب سے پی او سکواڈ کی کاروائی کو سراہتے ہوئے آئندہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں