ٹھٹھہ ام رباب چانڈیو کی ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت 181

ٹھٹھہ ام رباب چانڈیو کی ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت

ٹھٹھہ ام رباب چانڈیو کی ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سندھ کی بیٹی مظلوموں کی آواز ام رباب چانڈیو نے آج ضلع ٹھٹھہ میں سرداروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے ورثاء سے انکے گھر دھابیجی میں جاکر تعزیت کی اس موقع میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں سردارانہ نظام معاشرے میں ایک ناسور بن چکا ہے جسکا ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے یہی وجہ ہیکہ دنیا بھر میں ہمیں اس جرائتمندانہ اقدام پر سراہا جاتا ہے ہم مزید انکا تعاقب جاری رکھیں گے

اور انہیں قانون کے ذریعے شکست دیں گے سرداروں کا اب مظلوم رعایت پر مزید ظلم نہی چلے گا دنیا جاگ چکی ہے سرداری نظام کیخلاف عوام کو میدان میں آنا ہوگا گذشتہ قتل ہونے والے مظلوم ناظم جوکھیو کے ورثاء نے جس ہمت بہادری کا عملی مظاہرہ دکھایا ہے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اسے عزت سے جینے کا سبق ملے گا ام رباب چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا نوٹس صرف نوٹس رہتا ہے اس پر پروگریس نہی نظر آتا سندھ حکومت جاگیرداروں کی سرپرستی چھوڑدے اب عوام جاگ چکی ہے اب ہر ظلم جبر کا راستہ روکا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں