جہانیاں”اسسٹنٹ کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جہانیاں کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی جہانیاں کا دورہ
جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی جہانیاں رستم علی کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ، فروٹس اور سبزیوں کا معیار چیک کیا، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹس اور سبزیوں کے ریٹ چیک کیے، اپنی نگرانی میں سبزی اور فروٹس کی نیلامی کرائی. سبزی و فروٹ کی کوالٹی کا جائزہ لیا.
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پرچون ریٹ مناسب ہونے چاہیے. سبزی اور فروٹ کی کوالٹی بہتر ہونی چاہیے کوالٹی اور ریٹس پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا. مذید انھوں نے انتظامیہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر سپیشل برانچ جہانیاں سرکل کے انچارج چوہدری سیف اللہ اور سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی جہانیاں محمد ناصر بھی موجود تھے