میہڑ دادو میں 4 سال قبل تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت کرمنل ٹرائل کورٹ میں ہوئی 135

میہڑ دادو میں 4 سال قبل تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت کرمنل ٹرائل کورٹ میں ہوئی،ام رباب چانڈیو

میہڑ دادو میں 4 سال قبل تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت کرمنل ٹرائل کورٹ میں ہوئی،ام رباب چانڈیو

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)میہڑ دادو میں 4 سال قبل تہرے قتل کے مقدمہ کی سماعت دادو کی عدالت کرمنل ٹرائل کورٹ میں ہوئی سماعت پر مدعی ام رباب چانڈیو اور مقدمے میں نامزد پ پ پ ایم پی ایز سردار احمد خان چانڈیو اور برہان خان چانڈیو عدالت میں پیش 
سماعت پر رکن سندھ اسمبلی مقدمے میں نامزد برہان خان چانڈیو کا وکیل پیش نہ ہونے کے باعث سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئ سماعت کے بعد ام رباب چانڈیو کی عدالت کے باہر میڈیا سے بگزشتہ کئی پیشوں پر برہان چانڈیو کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہورہا جس کی وجہ سے ہمارا کیس نہیں چل رہا یے جاگیردار جان بوجھ کر کیس کو نہیں چلنے دے رہے، مجھے ان جاگیرداروں سے جان کا خطرہ ہے پچھلے 4 سالوں سے کیس نہیں چل رہا کیا تب کیس چلے گا جب میں نہیں رہوں گی

اور مجھے بھی ماردیا جائے گا ان سرداروں کے جانب سے پھلے بھی مجھ پر روڈ ایکسیڈنٹ کی موت مارنے کا حملہ کرایا گیا ہے سندھ میں جاگیردارانہ نظام اتنا طاقتور ہے کے جب چاہے کسی کو بھی چلتے پھرتے قتل کروا سکتے ہیں 2 دن پہلے ناظم جوکھیو کا قتل جس طرح ہوا ہے اسے کو بلا کر جاگیرداروں کی جانب سے قتل کیا گیا ہے اس بات کا ثبوت دیتا ہے میرے والد، دادا، اور چچا کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا اور میں عدالتوں میں انصاف مانگنے آتی ہوں اور مجھے یقیں ہے کہ مجھے انصاف ضرور ملے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں