اسلام گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں یوم شہدائے جموں کشمیر صدر تقریب کا انعقاد
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ میں صدر تقریب یوم شہدائے جموں کشمیر صدر معلم مختار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی حدود بہت وسیع رہی ہے۔ہری پور گرلز سکول میں موجود قبرشہید کشمیر کی ہے۔جس کا جسم اطہر 54سال بعد بھی تروتازہ تھا۔شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔کشمیرمیں بھارت نے غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا۔سیزفائر لائن پر کشمیریوں کو بلاجواز تنگ کیا جاتا ہے۔کشمیری ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری الیاس نے یوم شہدائے جموں کشمیر کے لیے قابل تعریف اقدامات کیے ہیں۔حلقہ نمبر دو چکسواری کے تمام اداروں کے اساتذہ کو خوش آمدید کہتا ہوں اور تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔برصغیر میں دین صوفیاء کرام کی وجہ سے پھیلا ہے
۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور تاقیامت قائم رہے گا۔استاد معاشرے کا سب سے متحرک طبقہ ہے۔معاشرے اور ریاستوں کے قیام میں استاد کا بڑا رول ہے۔تقریب میں اساتذہ کی تقاریر نے ثابت کیا ہے کہ وہ تاریخ کشمیر سے واقف بھی ہیں اور شہداء سے گہری محبت رکھتے ہیں صدر معلم ہائی سکول پنیام حافظ نوید اشرف چودھری نے کہا کہ آزادی کی جد وجہد میں عملی طور پر اترنے کی ضرورت ہے۔طلباء کی راہنمائی کر کے آزادی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے فوج کا کردار بڑا شاندار ہے۔طلباء کل کے معمار ہیں اور انھیں سنوارنے کی ضرورت ہے۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سید الطاف حسین شاہ نے کہا
کہ تاریخ کشمیر شہداء کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔کشمیریوں کی جدو جہد میں شامل ہونی ضرورت ہے۔اساتذہ کسی بھی معاشرے کو طلباء کی ذہن سازی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ادارہ کے طالب علم حیدر علی نے کیا جبکہ ہدیہ نعت سعد بشیر نے پیش کیا۔تقریب سے سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن کرسی پینل کے نامزدتحصیل صدر چودھری نصیر احمد،احمد فراز،مرزا محمد اعظم،طارق محمود،شہزاد احمد،حبیب احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر مدرس محمد انور نے سر انجام دئیے۔