آئیسکو مارگلہ سب ڈویژن آفس کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی
ترنول(سنگجانی بیورو رپورٹ )آئیسکو مارگلہ سب ڈویژن آفس کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔عوام کے بجلی بل گھروں کی بجائے بازاروں میں رلنے لگے۔عوام کا حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جوڑی راجگان کے رہائشیوں راجہ مطلوب،راجہ یاسر،
راجہ اشفاق و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ واپڈا اہلکار ان کےگاؤں کے سیکڑوں بجلی بل گھروں میں دینے کی بجائے دوکلومیٹر دور کسی دکان میں پھینک کر چلے جاتے ہیں جہاں سے اکثر بل غائب ہو جاتے ہیں اور بل جمع کروانے میں دشواری پیش آتی ہے.عوام کےمطابق مارگلہ سب ڈویژن پسوال فیڈر اور سنگجانی فیڈر کے اکثر علاقوں کا یہی حال ہے.