پاکستان اورسیز فورم اور کنساس سٹی کی لوکل تنظیموں کے زیر اہتمام اورسیز پاکستانیوں کے ووئٹنگ رائٹس کے موضوع پر ایک معلوماتی کنونشن کا اہتمام کیا گیا
اسلام آباد (سردار طیب خان نمائندہ)سینئر رہنما تحریک انصاف امریکا ارشاد چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کے پاکستان اورسیز فورم اور کنساس سٹی کی لوکل تنظیموں کے زیر اہتمام اورسیز پاکستانیوں کے ووئٹنگ رائٹس کے موضوع پر ایک معلوماتی کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان کے سیاسی امور کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر شہباز گِل صاحب تھے
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کیا کے جس میں اورسیز پاکستانی امریکن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور معزز مہمان سے سوال و جواب کا تفصیلی سیشن ہوا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنی 90 منٹ کی تقریر میں وزیراعظم عمران کے ویژن کے مطابق اورسیز پاکستانیوں کیلئے کیے گئے اقدامات اور بقیہ حکومتی اقدامات کا بھر پور احاطہ کیا۔ آخر میں معزز مہمان کو کمیونٹی کی طرف سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور شرکت پر سب دوست احباب کا شکریہ ادا کیا گیا۔