اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ریٹائرڈ ملازم کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا 105

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ریٹائرڈ ملازم کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ریٹائرڈ ملازم کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) تحصیل کمپلیکس کے ہال میں ریٹائرڈ نائب قاصد محمد یٰسین خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا. تقریب کی صدارت تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی اور مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ تھی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ محمد یٰسین خان ہمارے ادارے کا درخشندہ ستارہ تھا. انہوں نے دن رات اپنی محنت، لگن اور پابندی وقت سے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے جو کہ ہمارے لیے باعث فخر ہے.

یقیناً ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن آپ کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو بلا جھجھک ہم سے ضرور شئیر کریں. تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی نے بطور نائب قاصد محمد یٰسین کی فرض شناسی کی تعریف کی. ریٹائرڈ ملازم محمد یٰسین خان نے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پر جو مجھے عزت بخشی

اس کے لیے میں اپنے افسران اور اپنے سٹاف کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا. تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازم محمد یٰسین خان کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ الوداع کیا گیا . اس اقدام کو سرکاری اہلکاروں سمیت اہل علاقہ نے خوب سراہا. رانا محمد ناصر طور ،ندیم عبداللہ خٹک، زاہد اقبال ، رضوان ارشد ، غلام محمد، ناصر ندیم، محمد عمران ، محمد شاہد، عثمان غنی، قیصر علی، محمد رمضان ، راؤ قمر ضیاء، رانا ساجد علی، اسد عمر خان اور رضوان بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں