جٹی ڈھیری کراس میں الجنت کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب
اسلام گڑھ(نامہ نگار) جٹی ڈھیری کراس میں الجنت کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب،افتتاح صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادکشمیر راجہ بابر علی خان ایڈووکیٹ، سیاسی و سماجی رہنما راجہ واجد حسین، نوجوان قانون دان راجہ توقیر نجیب، معروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ ابرار لال،اسلام گڑھ تاجر ایسوسی ایشن کے رہنما سجاد مسعود گوگا اور اسلام گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے فیتہ کاٹ کر کیاصدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر راجہ بابر علی خان ایڈووکیٹ،نوجوان قانون دان توقیر نجیب، انسپکٹر اسحاق چوہدری انچارج ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس میرپور نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے سے پہلے نوجوانوں کو اپنے تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹنی چاہیے ہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ انسان ہی ہر میدان میں کامیاب ہو سکتا ہے البتہ ذہنی و جسمانی تندرستی اور توانا رہنے کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے موجودہ دور میں کھیلوں کے میدان ویران ہو رہے ہیں اور نوجوانوں کا کمپیوٹر کیمز کی طرف رجحان زیادہ بڑھ رہا ہے اس دور میں نوجوانوں کو دوبارہ موبائل فون سے نکال کر کھیلوں کے میدان میں لانا انتہائی ضروری ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خود کو معاشرتی برائیوں، منشیات اور موبائل کیمز سے بچائیں اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں
تاکہ وہ چست و توانا رہ سکیں اور جس سے ان کے اپنے والدین اور علاقے کا نام بھی روشن ہو گا۔ مقررین نے کرکٹ اکیڈمی کو فعال کرنے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور خوبصورت تقریب سجانے اور پرجوش استقبال کرنے پر میزبان تقریب کا شکریہ بھی ادا کیا آخر میں میزبان تقریب و کھیلوں کے میدان کی معروف نوجوان شخصیت خان امجد خان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور الجنت کرکٹ اکیڈمی کے قیام میں تعاون کرنے والوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا تقریب کے آخر میں الجنت کرکٹ کلب کی طرف سے شرکاء کو ظہرانہ بھی پیش کیا۔