اسلام آباد میں 12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، میٹرو اسٹیشن سےلاش برآمد 110

اسلام آباد میں 12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، میٹرو اسٹیشن سےلاش برآمد

اسلام آباد میں 12سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، میٹرو اسٹیشن سےلاش برآمد

اسلام آباد میں 12 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 12 سال کی بچی کی لاش آج صبح تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون کے قریب میٹرو اسٹیشن سے ملی تھی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں  بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نےکیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی،مقتول بچی کے جسم پر زخم اور خراشیں ہیں، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بچی کی لاش کا فارنزک ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، فارنزک ٹیسٹ کے لیے نمونے پنجاب سائنس فارنزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بچی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے، پولیس کی جانب سے بچی کی شناخت میں مدد کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں