168

ٹھٹھہ گورنمنٹ بوائز ہائ اسکول گھارو کے قریب متنازعہ پلاٹ پر مبینہ قبضہ دو گروپس کا آپس میں جھگڑا

ٹھٹھہ گورنمنٹ بوائز ہائ اسکول گھارو کے قریب متنازعہ پلاٹ پر مبینہ قبضہ دو گروپس کا آپس میں جھگڑا

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گورنمنٹ بوائز ہائ اسکول گھارو کے قریب متنازعہ پلاٹ پر مبینہ قبضہ کی خبر گروپس کا آپس میں جھگڑا ہونے کے بعد زخمی اساتذہ طلباء کا احتجاج نیشنل ہائ وے بند کرکے احتجاج و دھرنا ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی کی آمد کے بعد احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دیا گیا دو حملہ آور گرفتار ایف آئ آر درج متنازعہ پلاٹ اسکول کا ہے اساتذہ، جبکہ پلاٹ کی مالکن ملوکہ سولنگی کا کہنا ہیکہ مذکورہ پلاٹ کا اسکول پراپرٹی سے تعلق نہی 1995 سے ہی میرے شوہر مرحوم محمد ہاشم سولنگی نے خریدا تھا جسکے تمام تر کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں پلاٹ کو متنازعہ بناکر سیاسی ایشو بنایا جارہا ہے

ملوکہ سولنگی کا موقف گورنمنٹ ہائ اسکول گھارو کے قریب موجود متنازعہ پلاٹ کو اسکول انتظامیہ نے اسکول کی ملکیت قرار دیا ہے اس حوالہ سے گذشتہ روز اسکول سے وابسطہ اساتذہ جائے پلاٹ پر پہنچے اور فوٹیج بنانا شروع کیں جس پر وہاں پہلے سے موجود بیوہ ملوکہ سولنگی اور انکی فیملی کو زبردستی نکالنے کی کوشش کی گئ جس پر بیوہ ملوکہ سولنگی کے بیٹوں اور اساتذہ کے درمیان جھڑپ ہوئ بعد ازاں اساتذہ نے طلباء کے ساتھ احتجاج کیا اور نیشنل ہائ وے بلاک کئے رکھا

اس صورتحال پر ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی پہنچے انہوں نے احتجاج ختم کرایا جسکے بعد مقامی تھانہ گھارو میں متنازعہ پلاٹ پر قابض دو افراد پر ایف آئ آر درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے دوسری جانب گرفتار شدگان کی والدہ ملوکہ سولنگی نے میڈیا کو بتایا ہیکہ مذکورہ پلاٹ 1995 سے ہمارا ہے جسکے کاغذات بھی موجود ہیں جو میرے شوہر مرحوم ہاشم سولنگی کے نام ہے اتنا عرصہ گذرجانے کے بعد اب ہمارے پلاٹ کو متنازعہ بنانا اور اسے اسکول کی پراپرٹی قرار دیکر ایف آئ آر میں ہمیں نامزد کرنا ایک گہری سازش ہے اس حوالہ سے ہم اپنے مظبوط ثبوتوں کے ساتھ عدالت کی طرف جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں