ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کاروائی جعلی ویزا لگانے والا ایجنٹ ماجد خان ایئر پورٹ پارکنگ سے گرفتار 120

ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کاروائی جعلی ویزا لگانے والا ایجنٹ ماجد خان ایئر پورٹ پارکنگ سے گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی بروقت کاروائی جعلی ویزا لگانے والا ایجنٹ ماجد خان ایئر پورٹ پارکنگ سے گرفتار

ااسلام آباد ( سٹی رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر بروقت کاروائی دوران میگریشن کلیئرنس مسافر محمد شعیب ولد سرفراز خان کو ترکی کے جعلی ویزے کی بنیاد پر روکا گیا۔سرسری دریافت پر مسافر نے ایف آئی اے حکام کو بتایا

کہ جعلی ویزا لگانے والا ایجنٹ ماجد خان ولد رحیم داد ایئر پورٹ پارکنگ میں موجود ہے.جس پر ایئر پورٹ امیگریشن سٹاف کے شفٹ انچارج سب انسپکٹر اختر گوندل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ کو پارکنگ سے گرفتار کر لیا. مسافر نے ویزا لگوانے کیلے چار لاکھ بیس ہزار روپے مزکورہ ایجنٹ کو دیے تھے۔مزکورہ ایجنٹ ماجد خان کو گرفتار کر کے تھانہ AHTC اسلام آباد منتقل کر دیا گیا. ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں