ملالہ یوسفزئی کا نکاح کس سے ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ملالہ یوسفزئی کا نکاح کس سے ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، ان کے شوہر عصر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹرکے افسر ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کےشوہرعصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عصرملک لمس کےگریجویٹ ہیں اوران کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے،عصرملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔\