ہم سب کو پاکستان کی ترقی کے لیے سوچنا چائیے، کیپٹن عاصم ملک 272

ہم سب کو پاکستان کی ترقی کے لیے سوچنا چائیے، کیپٹن عاصم ملک

ہم سب کو پاکستان کی ترقی کے لیے سوچنا چائیے، کیپٹن عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ)ممتاز پاکستانی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے ہی اسے خوبصورت اور ترقیافتہ بنانا ہے، کوئی حکومت میں رہے یا اپوزیشن میں ! سب پاکستانی ہیں اور سب کو پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے کام کرنا چائیے،

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان کی عزت، سالمیت اور استحکام پر آنچ نا آنے دیں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاکستان ہے تو سیاسی جماعتوں کی سیاست بھی چلتی رہے گی لیکن جب بات پاکستان کے استحکام اور امن کی آئے تو کسی کو بھی سستی سیاست نہیں کرنی چائیے،

کیپٹن عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ میری تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ایک ہوجائیں کیونکہ اس وقت پاکستان نازک ترین دور سے گزر رہا ہے لہذا ہر طرح کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لیے سوچنا چائیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں