ٹھٹھہ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو کی سالار گوٹھ آمد
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو کی سالار گوٹھ آمد
صوبائی وزراء نے سالار گوٹھ میں شہید ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر صوبائی وزراء نے کہا کہ یہ سانحہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور اس کی
بھرپور مذمت پارٹی کے چیئرمین، وزیر اعلٰی سندھ سمیت تمام پارٹی نے کی ہے ہم شہید ناظم جوکھیو کی پوری فیملی اور تمام کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے یہ کسی کا ایک ذاتی فعل تھا اس سے پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے