ٹھٹھہ عوامی رابطہ تحریک کے مرکزی صدر ایڈوکیٹ غلام سرور پلیجو، کی شہید ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)عوامی رابطہ تحریک کے مرکزی صدر ایڈوکیٹ غلام سرور پلیجو، غلام نبی پلیجو، لیڈیز ونگ صدر ایڈوکیٹ تنزیلا خاصخیلی، فضیلا شیخ، انیلا پلیجو، اور نوشاد پلیجو نے شہید ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت کے بعد دھابیجی پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عرب شہزادوں کے شکار کرنے سے سندھ میں کوئ خوشحالی نہی آتی بلکہ سندھ ثقافت اور تہذیب کا نقصان ہوتا ہے
گورنر سندھ کے اس بیان کو رد کرتے ہیں جسمیں انکا کہنا تھا کہ شکاریوں کے آنے سے خوشحالی آتی ہے بلکہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عرب شہزادوں کا شکار سندھ کلچر میں رکاوٹ کا ذریعہ ہے سندھ میں جانوروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اینیمل ایکٹ پر عمل درآمد کرایا جائے اور وائلڈ لائیف ادارے کی گرفت کرتے ہوئے ذمہ داران کو تفتیشی عمل سے گذارا جائے شہید ماحولیات ناظم جوکھیو کے ورثاء خوف میں مبتلاء ہیں اس حوالے سے سندھ حکومت ٹھوس اقدامات کرے