ضلع میرپور میں علامہ اقبال کی شخصیت پر کوئز مقابلہ کا انعقاد انچارج سکاؤٹ ایسوسی ایشن ضلع میرپور اور پرنسپل چودھری ادریس نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے 127

ضلع میرپور میں علامہ اقبال کی شخصیت پر کوئز مقابلہ کا انعقاد انچارج سکاؤٹ ایسوسی ایشن ضلع میرپور اور پرنسپل چودھری ادریس نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے

ضلع میرپور میں علامہ اقبال کی شخصیت پر کوئز مقابلہ کا انعقاد انچارج سکاؤٹ ایسوسی ایشن ضلع میرپور اور پرنسپل چودھری ادریس نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے ) ضلع میرپور میں علامہ اقبال کوئز مقابلہ میں ہائی سکول اسلام گڑھ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔کلام اقبال میں ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب۔بزم ادب انچارج سینئر محمد انور نے طلباء کے ہمراہ انعام وصول کیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع میرپور میں علامہ اقبال کی شخصیت پر کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ہائی سکول اسلام گڑھ کے طلباء سبیل شکیل،

مراد علی اور احمد جمال نے کوئز مقابلہ میں ہائی سکول اسلام گڑھ کی طرف سے مقابلہ میں حصہ لیا۔دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے دوسرے راؤنڈ میں ہائی سکول افضل پور اور ہائی سکول اسلام گڑھ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔بلااخر پانچویں راؤنڈ میں اسلام گڑھ ہائی اسکول کے طلباء نے دوسری پوزیشن جیتل لی۔

کلام اقبال میں ادارے کے طالب علم احمد جمال نے خوبصورت طرز اور بہترین تلفظ کی وجہ سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انچارج سکاؤٹ ایسوسی ایشن ضلع میرپور مرزا خادم حسین اور پرنسپل چودھری ادریس نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر انھوں نے سینئر مدرس محمد انور کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں