خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس عوام الناس کی حفاظت کے لیے رات گئے تک فیلڈ میں موجود
خانیوال 13نومبر21 (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس عوام الناس کی حفاظت کے لیے رات گئے تک فیلڈ میں موجود۔انہوں نے تھانہ سٹی میانچنوں، تھانہ کچاکھوہ اور تھانہ سٹی خانیوال کے سرپرائزوزٹ کیے۔ڈی پی او نے تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا اور فرنٹ ڈیسک پر کمپیوٹرائزڈ تکمیل ریکارڈ بارے ہدایات دیں۔انہوں نے ایس ڈی پی او میانچنوں اللہ یار سیفی کے ہمراہ صرافہ بازار میانچنوں کا وزٹ بھی کیا
اور صرافہ بازار میں سیکورٹی انتظامات بارے احکامات جاری کیں۔ڈی پی او نے حیدر سکوارڈ میانچنوں اور تھانوں کی موبائل گشت کو چیک کیااور حیدر سکوارڈ اور پٹرولنگ افسران کو ڈیوٹی الرٹ ہوکرکرنے بارے بریفنگ دی۔ڈی پی اوسید ندیم عباس نے کہا ہے کہ عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت ہمارا اولین فریضہ ہے۔