گذشتہ شب اہلسنت والجماعت کے تحت سنی رابطہ کونسل کے منعقدہ جلسہ کو ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منتظمین جلسہ کیخلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ایف آئ آر درج
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گذشتہ شب اہلسنت والجماعت کے تحت سنی رابطہ کونسل کے منعقدہ جلسہ کو ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منتظمین جلسہ کیخلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے ایف آئ آر کاٹ دی ہے جسمیں اہلسنت والجماعت کے ضلعی رہنماوں مولانا داود اعوان، مولانا عبدالرحمان، عرفان احمد شیخ، مولانا نثار کشمیری، داد خان، عزت اللہ اور شہریار سمیت دیگر 70 نامعلوم افراد پر لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت لاگو دفعات 143/145/151 ppc
قلم بند کردی گئ ہے انتظامیہ کا موقف ہیکہ منتظمین جلسہ نے بغیر اجازت جلسہ کیا ہے اور کھلے عام لاوڈسپیکر کا استعمال رکھا ہے دوسری جانب مذہبی حلقوں میں شدید غصہ کا اظہار پایا جارہا ہے جنکا کہنا ہیکہ پاکستان صحابہؐ کی جوتوں کے صدقہ ملا ہے افسوس ہیکہ یہاں اپنے مذہب کی بات کرنا جرم ہے
جبکہ اسی ملک میں کھلے عام برائیاں جرائم کرائم اور اسلام مخالف سرگرمیاں جاری ہیں جس پر انتظامیہ حرکت میں نہی آتی تحفظ ختم نبوتؐ و دفاع صحابہؓ کے جرم میں ایسے لاکھوں ایف آئ آرز کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہی ہوسکتے یاد رہیکہ مذکورہ منعقدہ جلسہ میں اہلسنت والجماعت کی مرکزی صوبئ قیادت نے خطاب کیا