124

ٹھٹھہ کے ہیڈکوارٹر مکلی میں پانچ سو گھرانے بنیادی سہولیات سے محروم گاوں میں اسکول اسپتال پانی گیس اور بجلی کچھ نہیں

ٹھٹھہ کے ہیڈکوارٹر مکلی میں پانچ سو گھرانے بنیادی سہولیات سے محروم گاوں میں اسکول اسپتال پانی گیس اور بجلی کچھ نہیں

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)ٹھٹھہ کے ہیڈکوارٹر مکلی میں پانچ سو گھرانے بنیادی سہولیات سے محروم گاوں میں اسکول اسپتال پانی گیس اور بجلی کچھ نہیں.ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں جہاں تمام ضلعی افسران کے دفاتر اور بنگلے ہیں اور منتخب نمائیندوں کا یہاں سے روز گزر ہوتا ہے

صرف چند فرلانگ کے فاصلے پر غلام اللہ روڈ پر ایک گاؤں عبدالکریم۔ لاسی موجود ہے جو پندرہ سال قبل پپلز پارٹی کے مرحوم صوبائی منسٹر جلیل میمن نے پارٹی کے بالکل غریب ورکر کے لئے دیا تھا مگر پندرہ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود أج تک اس گاؤں میں کوئی بنیادی سہولیت موجود نہں ہے

پینے کا پانی بجلی گیس اسپتال اور بچوں کے لیے اسکول تک نہیں ہے گاوں کے لوگ مزدوری کرکے بڑی مشکل سے گزارہ کرتے ہیں برسات کا پانی پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے مختلیف بیماریوں میں مبتلا ہیں مچھروں اور گندگی کی وجہ سے ملیریا اور ٹائیفاییڈ پھیلا ہوا ہے
گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے

کہ پپلز پارٹی نے أج تک نہیں پوچھا کہ ان۔کو ووٹ دیکر کامیاب کرانے والے کتنی اذیت اور غربت میں دن۔گزار رہے ہیں عوام۔نے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں میں فوری طور پر پانی بجلی اور گیس مہیا کی جایے جب کہ اسکول اور اسپتال بھی قائیم کیا جائے تاکہ ہم انسانوں کی زندگی گزار سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں