میرے شوہر بابڑہ کے قریب ڈاکٹر نعیم پلیجو کی زمین پر ہاری تھا کو بے گناہ قتل کیا گیا تھا ،بیوہ 127

میرے شوہر بابڑہ کے قریب ڈاکٹر نعیم پلیجو کی زمین پر ہاری تھا کو بے گناہ قتل کیا گیا تھا ،بیوہ

میرے شوہر بابڑہ کے قریب ڈاکٹر نعیم پلیجو کی زمین پر ہاری تھا کو بے گناہ قتل کیا گیا تھا ،بیوہ

ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گھارو کے قریب تین ماہ قبل مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے صدرالدین ولہاری کی بیوہ دادلی نے آج پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ میرے شوہر بابڑہ کے قریب ڈاکٹر نعیم پلیجو کی زمین پر ہاری تھا کو بے گناہ قتل کیا گیا تھا تین ماہ قبل گھارو تھانہ کے ایس ایچ او ممتاز بروہی، ڈی ایس پی غلام رسول سیال اور اے ایس آئ علی گل چانڈیو و دیگر پولیس اہلکاروں نے 23 اگست کی رات پولیس عملہ کے ہمراہ ہمارے گھر پر چڑھائ کی اور میرے شوہر کو گم کردیا

اور بعد ازاں پولیس مقابلہ دکھا کر ہولناک طریقے سے ماردیا اور اسکی لاش گھارو شہر میں گھسیٹی گئ اس حوالہ سے ہم نے 4 ستمبر کو سیشن کورٹ میں A/22 کے تحت داخل کرائ جسکے سننے میں کافی دن لگ گئے اس حوالہ سے معزز کورٹ نے کہا کہ ایک واقعہ کے دو کیس داخل نہی ہوسکتے

اسی کے ساتھ معزز عدالت نے تفشیشی آفیسر سمیت ایس پی ٹھٹھہ کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ بیوہ کا بیان ریکارڈ کی جائے اور کیس کا حصہ بنایا جائے اس حوالہ سے ہمارے زمیندار ڈاکٹر نعیم پلیجو نے 6 نومبر کو عدالت میں پولیس کی جانب سے قتل اغوا سمیت دیگر حوالہ سے فریادی درخواست جمع کرائ ہے

بیوہ دادلی کا مزید کہنا تھا کہ میں معزز عدالت سے ناامید نہی ہوں پر میڈیا کے ذریعے بتانا چاہتی ہوں کہ میں اپنے شوہر صدرالدین ولہاری کے ناحق خون کی لڑائ قانونی انداز سے جاری رکھونگیگاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پپلز پارٹی نے أج تک نہیں پوچھا کہ ان۔کو ووٹ دیکر کامیاب کرانے والے کتنی اذیت اور غربت میں دن۔گزار رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں