صوابی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما گل زمین شاہ کے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم دو گھنٹے کے اندر گرفتار آلہ قتل پستول برآمد 160

صوابی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما گل زمین شاہ کے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم دو گھنٹے کے اندر گرفتار آلہ قتل پستول برآمد

صوابی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما گل زمین شاہ کے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم دو گھنٹے کے اندر گرفتار آلہ قتل پستول برآمد

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ عنایت پسرِ مقتول کی رپورٹ کے مطابق ملزم جاوید انور عرف جانے ولد میر اصغر سکنہ مانیری اور مقتول حاجی ظاہر شاہ ولد مثل شاہ سکنہ مانیری کے درمیان زبانی تکرار ہو کر اس دوران ملزم جاویدانور نے ان کے والد ظاہر شاہ پر اپنی پستول سے فائرنگ کرکے جس سے وہ موقع پر جانبحق ہوا.مقتول ظاہر شاہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی گل زمین شاہ کا بھائی تھا

مقتول کا جسد خاکی فوری طور پر بغرض پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے فوری طور پر ایس ڈی پی او صوابی بشیر یوسفزئی اور ایس ایچ او صوابی عجب درانی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر انہیں ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، جنہوں نے فوری طور پر جائے

وقوعہ پہنچ کر ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے لگائے اور جگہ بہ جگہ سرچ شروع کی اور 02 گھنٹے کے اندر اندر ملزم جاوید عرف جانے سکنہ مانیری کو گرفتار کرلیا.گرفتار شدہ ملزم سے آلہ قتل پستول برآمد کی گئی ہے، جب کہ مقدمہ بجرم 302 ت پ تھانہ صوابی میں درج کیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں