آر ٹی آئی کمیشن کاایکٹ 2014ء صوبائی حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہے، تاشفین اسرار 150

آر ٹی آئی کمیشن کاایکٹ 2014ء صوبائی حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہے، تاشفین اسرار

آر ٹی آئی کمیشن کاایکٹ 2014ء صوبائی حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہے، تاشفین اسرار

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند۔آر ٹی آئی کمیشن شہریوں کو ہرقسم کی معلومات تک رسائی کا آسان اورموثر ذریعہ ہے، ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس،پیدائش واموات سرٹیفیکیٹس نہ بننے کی صورت میں کمیشن سے رابطہ کرکے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تاشفین اسرار اور عبدالوہاب نے مہمند پریس کلب میں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے ایک آگاہی سیشن کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی آئی

کمیشن کاایکٹ 2014ء صوبائی حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہے جس کے ذریعے غریب شہریوں کو ہرقسم کی معلومات کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکتے ہیں اور ان کو درپیش تمام بنیادی مسائل، ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس، پیدائش واموات سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ ٹائم ورک دیا گیا ہے کہ آپ کا ڈومیسائل یا لائسنس کتنی مدت میں بنے گا اگر سرکاری حکام کی جانب سے ان سرٹیفیکیٹس کے اجراء ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے تو مذکورہ مسائل کے بارے میں آرٹی آئی کمیشن کے پاس اپنی شکایات کو جمع کرکے وہ متعلقہ محکمے کو بجھوائیں گے کہ ان میں کیوں بلاوجہ تاخیر سے کام لیاجارہا ہے

کیونکہ اب حکومت نے ہرقسم کی تصفیہ طلب مسئلے کو حل کرنے باقاعدہ مقررہ ایام کا وقت دیا گیا ہے اور مقررہ وقت میں کام نہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی سرکاری محکمہ عوام کو جواب دہ ہوگا۔ دریں اثناء انہوں نے کہا کہ مقامی میڈیا آرٹی آئی کمیشن کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرکے اپنی بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں۔

https://youtu.be/NfnMhP9Dsx0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں