چلئے نماز و قرآن پڑھنے والے روبوٹ تیار ہوگئے 182

چلئے نماز و قرآن پڑھنے والے روبوٹ تیار ہوگئے

چلئے نماز و قرآن پڑھنے والے روبوٹ تیار ہوگئے

نقاش نائطی
۔ +966562677707

نماز و قرآن پڑھتے روبوٹ انسان

ہم مسلمانوں کو خوش ہونا چاہئیے کہ کفار سائنس دانوں نے، ہم مسلمانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ حل کردیا ہے ۔ ہم نے قرآن مجید کو متبرک کتاب مان کر، جزدانوں میں لپیٹ، گھر کے اوپری حصوں میں الماریوں کے اوپر رکھ دیا تھا۔ اتنی اوپر کہ بچوں کے ہاتھ تک پہنچ نہ پائیں

قرآن مجید سے ہماری لاتعلقی پر ہمیں جھنجھوڑنے والا جو واقعہ کچھ دنوں پہلے سائبر میڈیا پر گردش کررہا تھا اسے یہاں دوبارہ پیش کرنا ہم ضروری سمجھتے ہیں۔ ایک کلاس کے بچوں کے سامنے اسکول ٹیچر نے اپنے اسکول لائبریری کے لئے،ان کے گھروں میں بغیر پڑھے، بیکار رکھ دی گئی کتابوں کو ھدیہ کرنے کی درخواست کیا کردی، دوسرے دن سب بچوں نے اپنے گھر نہ پڑھی جانے والی جو سب کتابیں

اسکول لائیں تھیں وہ سب کی سب قرآن مجید کے مختلف نسخے ہی تھے۔جو کتاب مالک کائیبات نے ہماری ھدایت و رہنمائی کے لئے ہم پر نازل کی تھی اور جس کے سمجھ کر،یا بنا سمجھے بھی پڑھنے پر جو انعام و اکرام دینے کے وعدے اللہ کے رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم کی معرفت ہم تک پہنچے تھے اتنے پرومٹری اعلان باوجود، قرآن مجید پڑھنے میں ہماری کوتاہی دیکھ، اور نماز نہ پڑھنے کی اتنی وعیدیں آنے پر بھی،ہماری مسجدوں کے صفحہ دو صفحہ نمازیوں کو دیکھتے پس منظر میں، آج غیر مسلمانوں نے نماز و قرآن پڑھنے والے ان روبوٹ کو متعارف کروا، ہم مسلمانوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ گویا حل کردیا ہے۔

محلے کی مسجدوں میں محلے کے چند عمر رسیدہ و بوڑھوں سے پرے، نوجوان نسل نمازیوں کے غائب رہتے رجحان والے ماحول میں، صاحب حیثیت مسلم قوم آئیندہ ایک آدھ روبوٹ گھر میں رکھے، ان کی طرف سے نماز وقرآن ان سے پڑھواتے ہوئے، اس عالم میں ہر سو نماز و قرآن پڑھتے عمل جاری و ساری تو رکھ پائیں گے۔ ہم مسلمان بھلے ہی نماز و قرآن نہ پڑھیں ہماری طرف سے یہ غیر مسلموں کے ہاتھوں بنے یہ ربوٹ تو اس دنیا میں نماز وقرآن کے پڑھنے کا عمل جاری و ساری رکھتے پائے جائیں گے۔

تقریبا صد سال سے عالم بھر میں صوم و صلاة و مجالس اذکار،قائم کرنے کی مسلسل چلت پھرت محنت بعد، یہ خالی خالی پائی جانے والی مسجدیں، کیا ہمیں یہ احساس دلانے کے لئے کافی نہیں ہیں؟ کہ ایمان کی مضبوطی کے بجائے اعمال کے قیام کے لئے کی جانے والی عالم بھر کی محنت، اسوء رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عین مطابق بھی ہورہی ہے یا نہیں؟ اس کا محاسبہ کیا جانا چاہیئے؟ علماء اہل سلف کی

، کچھ سالوں کی محنت نے ان عربوں میں وحدانیت اتنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے کہ ہزار اپنے اعمال کی خرابیوں کے باوجود، اپنے ایمانی جذبہ سے یہ عرب قوم اتنی سرشار ہے کہ ہم مشرقی مسلمان ان کے سامنے ھیج تر نظر آتے ہیں وما علینا الا البلاغ

https://www.youtube.com/watch?v=NfnMhP9Dsx0&t=2s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں