ٹھٹھہ عوامی تحریک کی جانب سے گولارچی شہر میں لاڑ بچاوْ سندھ بچاؤ کانفرنس منعقد
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)عوامی تحریک کی جانب سے گولارچی شہر میں لاڑ بچاوْ سندھ بچاؤ کانفرنس منعقد ہوئ جسمیں بڑی تعداد میں سندھیانی عورتوں شہریوں ہاری مزدور کسانوں سمیت عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکاء کانفرنس سندھ کو پانی دو، قبائلی نظام پر پابندی لگاوّ، معصوم بچوں و بچیوں کا قتل عام بند کرو، ہاری زمیندار کو زرعی اشیاء کے مناسب قیمت دو،
بدین ٹھٹھہ میں موجود ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو روزگار دو، مہنگائ ختم کرو، کے نعرے لگاتے رہے کانفرنس میں سندھیانی تحریک، سندھی گرلز شاگرد تحریک کی تربیت یافتہ کارکنان نے قومی گیتوں پر ٹیبلوز پیش کئے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، مرکزی سینیئر نائب صدر عبدالقادر رانٹو، مرکزی جنرل سیکریٹری نوراحمد کاتیار، مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ سجاد احمد چانڈیو، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر سبھانی ڈاہری،
سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر دلدار لغاری، سندھی مزدور تحریک کے مرکزی صدر میر نور محمد ٹالپور، سندھی شاگرد تحریک کے مرکزی رہنماء سچل ہالیپوٹو، سجاگ بار تحریک کے مرکزی صدر اعتزاز گائنجو، سندھی گرلز شاگرد تحریک کی رہنماوٴں زرقا ہالیپوٹو، جنت ہالیپوٹو، بختاور جمالی و دیگر نے خطاب کیا عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے تھر سے لیکر لاڑ تک اور لاڑ سے لیکر کوہستان و پہاڑی علاقوں تک پورے سندھ کو تباہ کردیا ہے گولارچی شہید فاضل راہو کا شہر ہے جہاں ہاریوں نے مارشلاء کو للکارا یہاں سے پورے ملک کو تیل و گیس کا زخیرہ جاتا ہے وفاق ہمیشہ لوٹ مار کرتا آرہا ہے جبکہ معادنیات کے
حوالہ سے سب سے امیر ترین بدین کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں بدین اور ٹھٹھہ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے حکمران جماعت پیپلزپارٹی گبر سنگھ کردار بنی ہوئ ہے شوگر ملوں کا آباد ضلع بدین میں اب گنے کی کاشتکاری ختم ہونے کو ہے یہاں انڈس ڈیلٹا تباہ کرکے سمندر کو راہ دی گئ ہے اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے سمندر روزانہ لاکھوں ایکڑز زمین نگل رہی ہے وہ دن دور نہی جب سندھ کی
جان لاڑ کو سمندر نگل جائے گا ان تمام خطرناک صورتحال کے پیش نظر لاڑ کے بدین سجاول اور ٹھٹھہ کے لوگوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا اور استاذ رسول بخش پلیجو کے فکر و سوچ رکھنے والی انقلابی پارٹی عوامی تحریک کا دست و بازو بننا ہوگا کانفرنس میں سندھ خوشحال اور ترقی پذیر کے حوالہ سے لاڑ، کوہستان و پہاڑی علاقوں کو درپیش مسائل کے حوالہ سے متفقہ قراردادیں پیش کی گئیں