ٹھٹھہ پانی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ٹھٹھہ رئیس ارسلان خان بروہی کی قیادت میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ(امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)پاکستان تحریک انصاف ٹھٹھہ کے رہنماوٴں کیخلاف پانی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف ضلعی صدر رئیس ارسلان خان بروہی کی قیادت میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں ایڈوکیٹ ہوش محمد عباسی، مراد پٹان, وقار میمن، وحید رند و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ارسلان خان بروہی نے کہا
کہ گھوڑا باری کے کانٹے واہ شاخ میں پانی نہ پہنچنے کیخلاف احتجاج کرنے پر ہمارے حامیوں زمینداروں پر سیاسی انتقام کے تحت جھوٹا کیس داخل کیا گیا پولیس اور آبپاشی محکمہ کی انتظامیہ آبادکاروں کو پانی دینے کے بجائے انتقاماً کاراوائ کرتی ہے وہاں کے سادہ لوح لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہمارے ہمدرد حقنواز رند سمیت 6 دیگر لوگوں پر بنا جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے
پولیس سیاسی حکمران جماعت کی نوکر بنی ہوئ ہے سندھ میں جاگیردارانہ سوچ کے تحت انسانوں کو غلام بنانے کی ریت اب نہی چلے گی سندھ کی پیپلزپارٹی حکومت عوام کو پریشان کرنا چھوڑ دے اور اپنا قبلہ درست کرے دیگر صورت سخت احتجاج کیا جائے گا