اسلام گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ٹریفک بیٹ انچارج راجہ راؤف کاخطاب 155

اسلام گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ٹریفک بیٹ انچارج راجہ راؤف کاخطاب

اسلام گڑھ گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ٹریفک بیٹ انچارج راجہ راؤف کاخطاب

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ)ٹریفک بیٹ انچارج راجہ راؤف نے کہا ہے کہ طلباء موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمنٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔قوانین کی پابندی سے آپ کی زندگی کو تحفظ ملتا ہے۔ٹریفک پولیس آپ کی محافظ ہے۔ون ویلنگ اوور ٹیک اوور اسپیڈ چلنے سے بچیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ کے طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے طلباء کی طرف سے کیے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔انھوں نے کہا کہ بڑا آدمی وہ ہوتا ہے

جو قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔اپ کا پہلا مشن تعلیم ہے اور آپ سیکھنے کی عمر میں ہیں اور یہاں سے سیکھ کر ہی آپ معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں گے۔ادارہ کے صدر معلم نے بچوں کو قوانین سے آگاہی دینے پربیٹ انچارج راجہ راؤف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سینئر مدرس لیاقت مغل نے کہا کہ قوانین آگاہی مہم قابل تعریف عمل ہے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور دیگر آفیسرز کی محنت رنگ لائے گی

اور یہ بچے بڑے ہو کر اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے بہتر کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر مدرسین محمد مجید،واجد حسین مالک حسین،شفیق احمد،علی سرفراز،محمف عمران اور ذوالفقار احمد مرزا بھی موجود تھے۔راجہ راؤف نے کہا کہ جن بچوں کی عمر تھوڑی ہے اور وہ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل مجبوراً چلاتے ہیں وہ احتیاط سے چلیں،رفتہ انتہائی کم رکھی۔ہمییشہ بائیس ہاتھ چلیں۔موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے طلباء ہوٹنگ اور شرارتیں نہ کریں۔کیونکہ حادثہ کی صورت میں والدین نہ صرف اپنی اولاد سے محروم ہو جاتے ہیں بلکہ جمع پونجی بھی گنوا بیٹھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں