ڈیجیٹل میڈیا پر راجہ محمد جاوید اخلاص کی جانب سے جاری کردہ بیان حقائق کے منافی تھا،ایم پی اے چوہدری ساجد محمود
ایم پی اے چوہدری ساجد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا پر سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص کی جانب سے جاری کردہ بیان حقاٸق کے منافی تھا راجہ محمد جاوید اخلاص نے اپنے بیان میں کہا کہ جھونگل روڈ کی تعمیر ۔دولتالہ باٸ باس ۔دولتالہ تحصیل ۔گوجرخان یونیورسٹی اور ضلع گوجرخان کا منصوبہ اگر انکی حکومت ختم نہ ہوتی تو مکمل ہوجاتا چوہدری ساجد محمود کا کہنا ہے
کہ راجہ محمد جاوید اخلاص کو بڑے بھاٸ کا درجہ دیتا تاہم انکے بیان کأ حقیقت سے دور دور تک کوٸ واسطہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ راجہ محمد جاوید اخلاص نے اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے اگر وہ مجھے چیلنج کرتے تو میں بغیر کسی تاخیر کے چیلنج قبول کرتا اور تمام حقاٸق عوام کے سامنے لاۓ جاتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا گمراہ کن بیانات جاری کرنے کے بجاۓ حقیقت کو من و عن قبول کیا جاۓ انشاء اللہ دولتالہ تحصیل ۔دولتالہ باٸ پاس ۔جھونگل روڈ پی ٹی آٸ کی حکومت کا عوام کے لی تحفہ ہوگا