چھٹی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے فرٹیلائزر کی دستیابی کے لیے وہنی وال کا دورہ 124

چھٹی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے فرٹیلائزر کی دستیابی کے لیے وہنی وال کا دورہ

چھٹی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے فرٹیلائزر کی دستیابی کے لیے وہنی وال کا دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے چھٹی کے باوجود تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی کے ہمراہ وہنی وال اور مختلف علاقوں میں فرٹیلائزر کی یقینی دستیابی کے لیے دورہ کیا. اس دوران سٹاک رجسٹر کے مطابق سٹور /

دوکانوں میں موجود کھاد کا سٹاک چیک کیا، اپنی نگرانی سرکاری نرخ لسٹ اور فیئر پرائس شاپ کے پینا فلیکس آویزاں کرانے کی ہدایت کی جبکہ دیگر کھاد ڈیلرز کو فوراً سرکاری نرخ نامہ فوری آویزاں کرنے کی ہدایت کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے کہا کہ کھاد کا سٹاک روزانہ کی

بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں پیش کی جائے، کاشتکار بھائیو! کو سرکاری نرخوں پر کھاد فروخت کی جائے اور کسان بھائیو! سے اپیل کی جاتی ہے کہ ذخیرہ اور مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری انتظامیہ کو اطلاع کریں تاکہ مصنوعی کھادوں کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے.
اس دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں آمنہ احسان تارڑ نے تحصیلدار جہانیاں طاہر عباس خان کچھی کے ہمراہ ریونیو فیلڈ سٹاف تحصیل جہانیاں کے مختلف پٹوار حلقوں میں گرداوری چیک کی اور فیلڈ سٹاف کی حاضری اور گرداوری کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں