ضلع مہمندقبائلی علاقوں کے پراجیکٹس ایمپلائیز کا مہمند پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 126

ضلع مہمندقبائلی علاقوں کے پراجیکٹس ایمپلائیز کا مہمند پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمندقبائلی علاقوں کے پراجیکٹس ایمپلائیز کا مہمند پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمندقبائلی علاقوں کے پراجیکٹس ایمپلائیز کا مہمند پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے ہر بار وعدے کرکے مکر جاتے ہیں۔ ہمیں بالفور مستقل کیا جائے
تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں مختلف پراجیکٹس میں ملازمت کرنے والے ساڑھے تین ہزار سے زائد کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اپنے مطالبات کے حق مہمند پریس کلب کے سامنے احتجاج کر ہوئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو مستقلی کے احکامات جاری کریں۔

سابقہ فاٹا تعلق رکھنے والے ہزاروں پروجیکٹس ملازمین گزشتہ اٹھارہ سالوں سے 120 سے زائد مختلف پراجیکٹس میں ملازمت کر رہے ہیں اور حکومت کے جانب سے بار بار وعدوں کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ جوکہ ہمارے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے۔ جون 2021 کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے پروجیکٹس ملازمین کو مستقبل اعلان کیا۔ بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

مگر پاس کرنے کے بجائے بل ایک کمیٹی کو حوالہ کردیا اس خصوصی کمیٹی نے انہیں گم کھاتے میں ڈال کر ہمیں نظر انداز کر دیا گیا۔ ملازمین نے کہا کہ حکومت ہمیں بالفور مستقل کرنے کا اعلان کرکے ہمارے بےچینی ختم کریں۔ اگر ہمارے مطالبات کو جلد از جلد تسلیم نہیں کیا۔ تو مجبوراً ملازمین تحریک شروع کریں گے۔ اور قبائلی اضلاع کے تمام پراجیکٹس ملازمین وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں